0
Sunday 14 Oct 2018 20:57

جیکب آباد، ایران جانے والے زائرین کو پولیس نے سندھ بلوچستان بارڈر بائے پاس کے مقام پر روک دیا

جیکب آباد، ایران جانے والے زائرین کو پولیس نے سندھ بلوچستان بارڈر بائے پاس کے مقام پر روک دیا
اسلام ٹائمز۔ جیکب آباد میں ایران جانے والے زائرین کو سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر پولیس نے سندھ بلوچستان بارڈر بائے پاس کے مقام پر روک لیا، راستہ نہ ملنے پر زائرین کا احتجاجی دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے دیگر شہروں سے ایران، عراق جانے والے زائرین کو بلوچستان پولیس نے سندھ بلوچستان سرحد سم شاخ کے مقام پر روک لیا، جس پر زائرین نے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دے دیا، دھرنے میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، دھرنے کے باعث سندھ بلوچستان کی طرف آنے اور جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین نے بلوچستان پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ بعدازاں بلوچستان پولیس کی جانب سے سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد زائرین کو اپنی منزل کی جانب روانہ ہونے کی اجازت دے دی گئی، جس پر تین گھنٹوں تک جاری رہنے والا دھرنا زائرین نے پر امن طور پر ختم کردیا اور اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 755824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش