0
Sunday 14 Oct 2018 21:14

بنوں این اے 35، ایم ایم اے کے امیدوار زاہد اکرم درانی واضح مارجن کیساتھ پہلے نمبر پر

بنوں این اے 35، ایم ایم اے کے امیدوار زاہد اکرم درانی واضح مارجن کیساتھ پہلے نمبر پر
اسلام ٹائمز۔ این اے 35 بنوں میں 92 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ایم ایم اے کے امیدوار زاہد اکرم درانی 21 ہزار 916 ووٹ لیکر آگے ہیں، جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیداور مولانا نسیم علی شاہ 13 ہزار 848 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ ذرائع کے مطابق این اے 35 بنوں میں درجنوں پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں اور قومی اسمبلی کے اس حلقہ میں ایم ایم اے کا پلڑا بھاری ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی خالی کی گئی اس نشست پر تحریک انصاف کے امیدوار مولانا نسیم علی شاہ اور سابق وزیراعلٰی اکرم خان درانی کے بیٹے اور متحدہ مجلس عمل کے امیدوار زاہد اکرم درانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ اب تک کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق زاہد اکرم درانی 38 ہزار 626 ووٹ لیکر آگے ہیں، جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار مولانا نسیم علی شاہ 24 ہزار 305 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ عام انتخابات 2018ء میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے این اے 35 بنوں سے 1 لاکھ 13 ہزار 843 ووٹ لیکر متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم خان درانی کو شکست دی تھی۔ اس حلقہ سے اکرم خان درانی نے 1 لاکھ 6 ہزار 820 ووٹ حاصل کئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 755828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش