0
Sunday 14 Oct 2018 23:41

پی ایس 87 کراچی ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کے ساجد جوکھیو کامیاب

اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 87 کے ضمنی الیکشن میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے ساجد جوکھیو 25 ہزار سے زائد ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، تحریک انصاف کے امیدوار سردار قادر بخش گبول 11 ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ تفصیلات کے مطابق آج کراچی میں سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 87 میں ضمنی الیکشن منعقد ہوئے، جس میں حیران کن حد تک ووٹرز کی عدم دلچسپی کے باعث حلقے کے ایک لاکھ 46 ہزار 142 ووٹ اور 124 پولنگ اسٹیشز میں ووٹرز کا ٹرن آﺅٹ انتہائی کم 25 فیصد رہا، جس میں سے ماضی میں 60 ہزار ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرنے والے پیپلز پارٹی کے امیدوار ساجد جوکھیو نے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق صرف تقریباً 25 ہزار ووٹ حاصل کر سکے، جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لینے والے سردار قادر بخش گبول 11 ہزار کے قریب ووٹ حاصل کرکے ضمنی انتخابات ہار گئے، جس کے بعد حلقے کے مختلف علاقوں میں پی پی کارکنان کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی گئی، بھنگڑے ڈالے گئے، جبکہ نکالی گئی ریلی کے دوران ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

خبر کا کوڈ : 755848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش