0
Monday 15 Oct 2018 01:02

جلوس ہائے میلاد کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے سرکاری بجٹ میں خصوصی فنڈ مختص کیا جائے، اعلامیہ آل پارٹیز کانفرنس

جلوس ہائے میلاد کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے سرکاری بجٹ میں خصوصی فنڈ مختص کیا جائے، اعلامیہ آل پارٹیز کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ متحدہ میلاد کونسل کے زیراہتمام ''جلوس ہائے میلاد کو درپیش مسائل کے حل کی ضرورت و اہمیت ''کے موضوع پر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد آل پارٹیز کانفرنس میں معزز مشائخ عظام، تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، سیاسی و سماجی شخصیات، معززین شہر اور متحدہ میلاد کونسل کے قائدین نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ میلادالنبی (ص) کا مہینہ پوری امت مسلمہ کیلئے بے پناہ خوشیوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے، ہر مسلمان اپنے انداز میں اپنے نبی کی ولادت کا جشن مناتا ہے، جلوس ہائے میلاد کو درپیش مسائل کے حل کیلئے خاطر خواہ اہتمام نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے شرکاء جلوس کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس حوالے سے سرکاری انتظامیہ کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ جلوس ہائے میلاد کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے سرکاری بجٹ میں خصوصی فنڈز مختص کئے جائیں۔ آل پارٹیز کانفرنس میں سجادہ نشین خانقاہ حامدیہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی، قاری احمد میاں خان نقشبندی، سید ولی محمد شاہ ثانی سرکار، پیر نوید فرید چشتی، پیر مدنی رضوی، خلیفہ ضیاء الدین نقشبندی، ڈپٹی میئر منور احسان قریشی، علامہ حفیظ اللہ مہروی، ڈاکٹر اکمل مدنی، بابو نفیس انصاری، آصف محمود اخوانی، رانا تصویر احمد، عامر محمود نقشبندی، سلیم عباس صدیقی، علامہ عبدالحنان حیدری، سید علی رضا گردیزی، شفقت حسنین بھٹہ، خواجہ ظفراقبال صدیقی، ندیم قریشی ایم پی اے، ڈاکٹرعمران مصطفےٰ کھوکھر اور دیگر نے خطاب کیا۔ آل پارٹیز کانفرنس میں متحدہ میلاد کونسل کے قائدین رکن الدین ندیم حامدی، رائو محمد عارف رضوی، علامہ عزیزالرحمن خان قادری، علامہ قاری غلام شبیر سواگی، ڈاکٹراشرف قریشی ایڈووکیٹ، علامہ حامد الرحمن سلطانی، قاری توفیق حامدی، مرزا ارشدالقادری، حاجی اقبال یوسف نقشبندی، افضل فرید چشتی، تسلیم عطاری، قاری اعجاز عطاری، حافظ منظورالہی، صاحبزادہ اشرف ملک، حاجی سلیم حامدی، انس نصیرخان، ڈاکٹر طیب ملک، کامران عالم نقشبندی، سلیم قریشی نقشبندی، حافظ بلال، عامر اقبال عادل، مسعود خالد علوی، فیاض حامدی، عرفان حامدی اور دیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 755854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش