0
Monday 15 Oct 2018 08:07

شاہد خاقان عباسی کو مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر بنانے کا اصولی فیصلہ

شاہد خاقان عباسی کو مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر بنانے کا اصولی فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔ لاہور کے حلقہ این اے سے شاہد خاقان عباسی کی بحیثیت رکن قومی اسمبلی کامیابی کے بعد انہیں قومی اسمبلی میں بھی قائد حزب اختلاف بنانے کی تجویز سامنے آگئی ہے۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی کلیئرنس کے بعد انہیں شہباز شریف کی عدم موجودگی میں قائم مقام قائد حزب اختلاف بنائے جانے کا امکان ہے، بحیثیت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپوزیشن سے جو رویہ اختیار رکھا تھا اس سے انہیں یقیناً سپورٹ ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 755867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش