0
Monday 15 Oct 2018 09:30

افغانستان، طالبان حملوں میں ضلعی پولیس سربراہ سمیت 22 اہلکار ہلاک

افغانستان، طالبان حملوں میں ضلعی پولیس سربراہ سمیت 22 اہلکار ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دو صوبوں میں طالبان کے حملوں میں 22سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں زابل صوبے کے ضلع میزان کا پولیس سربراہ بھی شامل ہے۔ یہ حملے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب فراہ اور زابل صوبوں کے علاقوں میں کیے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی صوبے فراہ کے ضلع پُشت رُود میں طالبان حملہ آوروں نے دو چیک پوسٹوں پر حملوں کے دوران 21فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ اس حملے میں طالبان نے اسلحے پر قبضے کے علاوہ گیارہ فوجیوں کو اغوا بھی کر لیا۔ اسی طرح زابل صوبے کے ضلع میزان میں طالبان نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب حملہ کیا۔ اس دوران سیکورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران مقامی پولیس سربراہ اسد ماما ہلاک ہو گیا۔ افغان حکام کے مطابق جھڑپ میں کئی طالبان بھی ہلاک ہوئے۔ طالبان کے ترجمان نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے دو درجن ہلاکتیں بتائی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 755873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش