QR CodeQR Code

چین افغانستان میں دیرپا اور جلد امن کا خواہاں ہے، لی چیانگ

15 Oct 2018 09:50

دوشنبے میں افغان چیف ایگزیکٹو سے ملاقات میں چینی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین افغانستان میں سیاسی مفاہمتی عمل اور افغانستان کی پرامن تعمیرنو میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ چین افغانستان میں سیاسی مفاہمتی عمل اور افغانستان کی پرامن تعمیرنو میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چین، افغانستان اور پاکستان کے درمیان سہ فریقی تعاون کا فروغ بھی چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کے دوران کیا، یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے اعظم کی کونسل کے سترہویں سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ لی کی چیانگ نے افغانستان کو روایتی دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین اور افغانستان اچھے پڑوسی ممالک ہیں، چین افغانستان میں دیرپا اور جلد امن کا خواہاں ہے تاکہ افغانستان ترقی کر سکے۔ لی کی چیانگ نے کہا کہ چین افغان حکومت کی قومی سلامتی کی بالادستی اور استحکام کے لئے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔ چین افغان تعمیرنو کے عمل میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔ چینی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ چین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھائے گا۔


خبر کا کوڈ: 755875

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/755875/چین-افغانستان-میں-دیرپا-اور-جلد-امن-کا-خواہاں-ہے-لی-چیانگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org