0
Monday 15 Oct 2018 10:01

توہین رسالت (ص) قانون پر عملدرآمد کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

توہین رسالت (ص) قانون پر عملدرآمد کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں ختم نبوت قانون پر عملدرآمد کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے شہری عابد حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ختم نبوت کے قانون پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث ملک میں توہین رسالت کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت اس قانون پر عملدرآمد کا حکم دے۔ درخواست گزار کا مزید مطالبہ ہے کہ قادیانیوں کیلئے شناختی کارڈ میں غیر مسلم لکھنے کا بھی حکم دیا جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 755876
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش