0
Monday 15 Oct 2018 11:02

بلوچستان میں راتوں رات ایک پارٹی بناکر اقتدار انکے حوالے کیا گیا، حاصل خان بزنجو

بلوچستان میں راتوں رات ایک پارٹی بناکر اقتدار انکے حوالے کیا گیا، حاصل خان بزنجو
اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے نیشنل پارٹی پنجاب کے صوبائی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات انتخابی تاریخ کے سیاہ ترین باب میں شمار ہوتے ہیں۔ ایک منصوبے اور سوچے سمجھے انداز میں جمہوری اداروں کو کمزور کرنے کیلئے گھناؤنا کھیل کھیلا گیا۔ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں ملک شدید معاشی بحران میں مبتلا ہوگیا ہے۔ ترقی و خوشحالی بہت دور کی بات ہے، زندگی گزارنا ناممکن ہوتی جا رہی ہیں۔ گیس، بجلی کی نرخوں میں اضافہ اور ڈالر کی ہاتھوں روپے کی بےحرمتی کے بعد مہنگائی کے نئے طوفان نے عوام کو گھیر لیا ہے، جس میں زندگی گزارنا مشکل بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ کیخلاف سازش کرکے اس کی جگہ ایک نئی پارٹی بنائی گئی اور اس نوزائیدہ پارٹی کو راتوں رات بھاری مینڈیٹ دیا گیا۔ یہ سب حادثات نہیں ہیں، یہ سب کچھ بلوچستان کی جمہوری وقوم پرست سیاست اور جمہوریت کے ساتھ بلوچستان کے عوام کی کمیٹنٹ کو نقصان پہنچانے کیلئے کیا گیا۔ بلوچستان میں سیاسی و شعوری سیاست کی جگہ غیر سیاسی کلچر کو پروان چڑھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ بلوچستان کے حقیقی، سیاسی و جمہوری کردار کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی۔

 
خبر کا کوڈ : 755896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش