QR CodeQR Code

اے این پی کے امیدواروں کی کامیابی عمرانی حکومت پر عوام کا عدم اعتماد ہے، اسفندیار ولی خان

15 Oct 2018 14:59

ضمنی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے اے این پی رہنما نے کہا کہ ہارون بلور شہید کا انتقام ووٹرز نے پرچی کے زریعے لے لیا ہے۔ ثمر ہارون بلور کی جیت دراصل دہشتگردوں کی شکست ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ ہارون بلور شہید کا انتقام ووٹرز نے پرچی کے زریعے لے لیا ہے۔ ثمر ہارون بلور کی جیت دراصل دہشت گردوں کی شکست ہے۔ ضمنی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اے این پی دھرتی کے شہداء اور جمہوریت کی امین ہے، خیبر پختونخوا کے عوام نے اے این پی کو کامیاب کرکے امن پر مہر لگائی ہے۔ اسفندیار ولی خان نے کہا کہ حکومت اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے 2 ماہ میں ہی ایکسپوز ہو چکی ہے اور عوام نے ضمنی الیکشن میں ان پر عدم اعتماد کرکے ثابت کر دیا ہے کہ وہ نام نہاد تبدیلی کے حق میں نہیں ہیں۔ اے این پی رہنما نے کہا کہ اے این پی اور متحدہ اپوزیشن کے امیدواروں کی کامیابی عمرانی حکومت پر عدم اعتماد ہے، انہوں نے متحدہ اپوزیشن میں شامل جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اے این پی نے دہشت گردوں کے سرپرستوں، مالی مددگاروں اور ہمدردوں کو شکست دی اور وزیراعلٰی کے علاقے میں کامیابی اس بات کا بین ثبوت ہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات شفاف اور منصفانہ نہیں تھے۔


خبر کا کوڈ: 755964

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/755964/اے-این-پی-کے-امیدواروں-کی-کامیابی-عمرانی-حکومت-پر-عوام-کا-عدم-اعتماد-ہے-اسفندیار-ولی-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org