0
Monday 15 Oct 2018 15:09

ضمنی انتخابات میں ہمیں اپنی غلطیوں کی سزا ملی ہے، شوکت یوسفزئی

ضمنی انتخابات میں ہمیں اپنی غلطیوں کی سزا ملی ہے، شوکت یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بہت جلد پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں تحلیل ہو رہی ہیں، پارٹی اور حکومت کے عہدے الگ کر دیئے جائیں گے۔ نجی ٹیوی چینل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ہر سطح پر تنظیم نو کا فیصلہ کیا ہے اور پارٹی کے ساتھ تنظیم کو بھی مضبوط بنایا جائے گا۔ ترجمان کے پی حکومت کا کہنا تھا کہ دوبارہ تنظیم سازی کے بعد انڑا پارٹی الیکشن متوقع ہیں کیوں کہ اس سے جماعت مضبوط ہوتی ہے اور مقبول لیڈر اوپر آتے ہیں۔ ضمنی انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا ہمیں اپنی غلطیوں کی سزا ملی ہے، سوات میں الیکشن کے دوران تمام جماعتیں متحد ہوگئی تھیں۔ دوسری بات یہ کہ ہم نے جن امیدواروں کو ٹکٹ نہیں دیا وہی پی ٹی آئی کے خلاف کھڑے ہوگئے۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ہم سے ضمنی الیکشن میں کچھ غلطیاں ہوئی ہیں، ہمیں جن سیٹوں پر شکست ہوئی ہے وہ ہماری اپنی غلطی کی وجہ سے ہے اور اس کی سزا ملی ہے۔ موروثی سیاست کے سوال پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقوں میں پیسوں کی سیاست کم ہوئی ہے تاہم موروثی سیاست ختم ہونے میں ابھی وقت لگے گا۔
خبر کا کوڈ : 755966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش