0
Monday 15 Oct 2018 17:14

منشاء بم کا سپریم کورٹ کے سامنے سرنڈر، پی ٹی آئی کا رکن ہونے کا اعتراف

منشاء بم کا سپریم کورٹ کے سامنے سرنڈر، پی ٹی آئی کا رکن ہونے کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ اوورسیز پاکستانیوں کی زمینوں پر مبینہ طور پہ قابض مفرور ملزم منشاء بم گرفتاری دینے سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نون لیگ میں کبھی نہیں رہا، پیپلز پارٹی میں رہا ہوں اور اب تحریک انصاف کا فعال ورکر ہوں۔ عدالت عظمی نے پولیس کو منشاء بم کے قبضہ سے غیر قانونی اراضی واگزار کرانے اور ان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، لیکن پولیس منشاء بم اور ان کے بیٹوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔ پیر کے روز منشاء بم خود گرفتاری دینے سپریم کورٹ پہنچے۔ اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے منشاء بم نے کہا کہ وہ گرفتاری دینے پہنچے ہیں، چیف جسٹس سے مل کر ہی جائیں گے۔ منشا بم نے کہا کہ وہ عدالت کے سامنے سرنڈر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عدالت نے حفاظتی ضمانت دی تو آئندہ پیش ہوں گے، میری استدعا یہ ہے کہ میں شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں، معاملہ کی تفتیش کسی ایماندار افسر کو دی جائے۔ سپریم کورٹ نے منشاء بم کی عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کی درخواست وصول کر لی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ میرے خلاف سپریم کورٹ نے کارروائی شروع کی، بعض وجوہات کی بنا پر عدالت میں پیش نہیں ہو سکا، جس دن عدالت کی کارروائی ہورہی تھی اس دن مجھے علم نہیں تھا، اپنے آپ کو عدالت کے سامنے سرنڈر کرتا ہوں۔

منشاء بم نے کہا کہ عدالت پر مجھے پورا یقین ہے، عدالت انصاف کرے گی، عدالتی حکم عدولی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر ایک موجود منشاء بم کا کہنا تھا کہ انہیں کمرہ عدالت میں انتظار کرنے کا کہا گیا ہے۔ چیف جسٹس اٹارنی جنرل آفس میں موجود ہیں۔ یکم اکتوبر کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم بینچ نے منشاء بم سے تمام قبضہ کردہ اراضی واگزار کرانے اور انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ دوران سماعت چف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ یتیموں، غریبوں، مسکینوں اور تارکین وطن کی زمینوں پر قبضے کر لیے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے منشاء بم اور ان کے چاروں بیٹوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ منشاء بم کوگرفتار کر کے سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے۔ اسی معاملہ میں تحریک انصاف کے لاہور سے رکن قومی اور صوبائی اسمبلی کو بھی عدالت میں پیش ہونا پڑا تھا۔ سپریم کورٹ نے یہ طلبہ لاہور پولیس افسر کے اس بیان کے بعد کی تھی جس میں عدالت کو بتایا گیا تھا کہ وبغہ کی گئی زمین واگزار کرانے کی کارروائی میں اراکین اسمبلی رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 755982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش