0
Monday 15 Oct 2018 19:02

اساتذہ کی گرفتاری کو کو رٹ آرڈر سے مشروط کیا جائے، جی سی یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف کا مطالبہ

اساتذہ کی گرفتاری کو کو رٹ آرڈر سے مشروط کیا جائے، جی سی یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے ہنگامی اجلاس میں مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ کی گرفتاری کو کورٹ آرڈر سے مشروط کیا جائے اور کسی بھی صورت میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو اساتذہ کو ہتھکڑی لگانے یا ان پر تشدد کی کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حامد مختار کا کہنا تھا اساتذہ قوم کا سر مایہ ہوتے ہیں اور نسلوں کی تربیت انہی کے ہاتھوں انجام پاتی ہے، جو اقوام اپنے اساتذہ کی عزت کرنا نہیں جانتیں وہ اخلاقی، معاشی اور معاشرتی ہر لحاظ سے تنزلی اور انہدام کا شکار ہو جاتی ہیں۔ اجلاس میں سینئر پروفیسرز کو ہتھکڑی لگانے اور ان کی سر عام تذلیل کے حالیہ واقعہ پر شدید تحفطات کا اظہار کیا گیا اور اس واقعہ کی شدید مذمت کی گئی۔ بعد ازاں جی سی یو کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے یونیورسٹی میں اساتذہ کو ہتھکڑی لگانے کے خلاف مظاہرہ بھی کیا، جس میں اکیڈمک سٹاف کی درخواست پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے بھی شرکت کی۔ ادھر پنجاب یونیورسٹی میں بھی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے احتجاجی ریلی نکالی۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ پولیس کے ہاتھوں اساتذہ کی تذلیل افسوسناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 755996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش