QR CodeQR Code

بجلی کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

15 Oct 2018 19:10

نیپرا نے حکومت کو 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافہ کی سفارش کی تھی تاہم بجلی کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی صارفین سے تقریباً 400 ارب روپے ماہانہ اضافی وصول کئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے گیس کے بعد بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری کر لی۔ حکومت نے گیس کے بعد بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری کر لی ہے، جس کا فیصلہ کل وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی (اقتصادی رابطہ كمیٹی) کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق نیپرا نے حکومت کو 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافہ کی سفارش کی تھی تاہم بجلی کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی صارفین سے تقریباً 400 ارب روپے ماہانہ اضافی وصول کئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 756000

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/756000/بجلی-کی-قیمت-میں-3-روپے-75-پیسے-فی-یونٹ-اضافے-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org