0
Monday 15 Oct 2018 19:19

ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کیلئے بورڈ قائم

ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کیلئے بورڈ قائم
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان میں 2008ء کے بعد بھرتی ہونے والے ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ڈگریوں کی تصدیق کیلئے بورڈ کے قیام کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ تین رکنی بورڈ ڈائریکٹرجنرل انٹرنل پبلسٹی ونگ کی زیر سرپرستی کام سر انجام دے گا اور ڈگریوں کی تصدیق کا عمل 1 ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کا نمائندہ بھی بطور معاون شریک ہو گا۔ ڈگریوں کی تصدیق کے عمل کا آغاز سینئر افسران سے ہو گا، جن کی ڈگریوں کی تصدیق نہیں ہوئی اور جعلی ثابت ہوئیں، وہ وصول شدہ تنخواہیں واپس کریں گے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے ایسے افراد کو ملازمت پر رکھا انہیں بھی نوٹس جاری کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 756004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش