QR CodeQR Code

بلدیاتی انتخابات محض ایک گمراہ کُن اور مضحکہ خیز عمل ہے، آغا سید حسن

15 Oct 2018 22:34

انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ نے کہا کہ برائے نام بلدیاتی انتخابات سے گزشتہ مرحلے بھارت اور اس کے گماشتوں کیلئے انتہائی رسوا کُن ثابت ہوئے ہیں اور عوام نے اپنے شہداء کے مقدس نصب العین کے ساتھ تجدید وفا کا شاندار مظاہرہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مقبوضہ کشمیر میں منعقد کرائے جارہے نام نہاد بلدیاتی انتخابات کو ایک مضحکہ خیز اور گمراہ کُن عمل سے تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے عوام کو اس لاحاصل مشق کیلئے خریدے گئے آلہ کاروں کے پروپیگنڈوں سے خبردار رہنے کی تاکید کی ہے۔ بلدیاتی انتخابات کو کشمیر کے سلگتے حالات سے عالمی توجہ ہٹانے اور گزشتہ مظالم پر پردہ ڈالنے کی بھارتی کوشش قرار دیا ہے۔

آغا سید حسن نے کہا کہ برائے نام بلدیاتی انتخابات سے گزشتہ مرحلے بھارت اور اس کے گماشتوں کیلئے انتہائی رسوا کُن ثابت ہوئے ہیں اور عوام نے اپنے شہداء کے مقدس نصب العین کے ساتھ تجدید وفا کا شاندار مظاہرہ کیا ہے، جس سے مسلط قوت کے ارادوں پر پانی پھر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لئے اب ضمیر فروش آلہ کار اپنے حقیر مقاصد کے حصول کیلئے ذلیل ترین حربوں پر اتر آئے ہیں تاکہ عوام سے چند ووٹوں کی بھیک مانگنے میں کامیاب ہوسکیں۔ آغا سید حسن موسوی نے عوام سے تاکید کی کہ وہ ان آلہ کاروں کے گمراہ کُن پروپیگنڈے اور جھانسے میں کسی بھی قیمت پر نہ آئیں اور بلدیاتی انتخابات سے دور رہیں۔


خبر کا کوڈ: 756007

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/756007/بلدیاتی-انتخابات-محض-ایک-گمراہ-ک-ن-اور-مضحکہ-خیز-عمل-ہے-آغا-سید-حسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org