0
Monday 15 Oct 2018 20:17

پارلیمنٹ میں جنوبی پنجاب کی حمایتی جماعتوں سے ڈائیلاگ کریں گے، دوست محمد مزاری

پارلیمنٹ میں جنوبی پنجاب کی حمایتی جماعتوں سے ڈائیلاگ کریں گے، دوست محمد مزاری
اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب صوبے کو بھولے نہیں یاد رکھا ہوا ہے، حکومت کو مضبوط اپوزیشن کا سامنا ہے، ن لیگ میں فاروڑڈ بلاک بن چکا ہے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد خان مزاری نے پیپلزپارٹی کے رہنما و خانوادہ فرید خواجہ کلیم الدین کوریجہ کی رہائش گاہ پر ان کے اعزاز میں دئے گئے ایک عشائیہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس وقت مضبوط اپوزیشن کا سامنا ہے تاہم اپوزیشن ملک و قوم کی بجائے نواز شریف اور اس کے خاندان کو کرپشن سے بچانے کا کردار ادا کر رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ ن لیگ میں ایک فاروڑڈ بلاک بن چکا ہے، جو حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا جنوبی پنجاب سرائیکی صوبہ کو ہم بھولے نہیں ہیں، اسے یاد رکھا ہوا ہے، اس نعرے پر عوام نے ووٹ دیے تھے، اس بارے حکومتی سطح پر پیش رفت جاری ہے، سرائیکی صوبہ کے قیام کیلئے دو تہائی اکثریت درکار ہے، پیپلزپارٹی اور پارلیمنٹ میں جنوبی پنجاب صوبہ کی حمائتی جماعتوں سے ڈائیلاگ کریں گئے۔ دریں اثناء ڈپٹی سپیکر پنجا ب اسمبلی سردار میر دوست محمد خان مزاری کی فرید پیلس مٹھن کوٹ شریف میں سینئر سیاستدان پیر آف کوٹ مٹھن خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہمیشہ دوستانہ تعلقات رہے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ عمران خان حکومت کامیاب ہو، اس موقع پر پیر آف کوٹ مٹھن شریف نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ عوام کو ریلیف کیلئے فوری اقدامات کرے، خواجہ عامر فرید کوریجہ نے کہا کہ فی الفور مہنگائی کے جن کو قابو کرنا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 756021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش