QR CodeQR Code

گلگت ایئرپورٹ پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مشقیں

15 Oct 2018 21:41

مشقوں میں سول ایوی ایشن، ہلال احمر، محکمہ صحت، فائر بریگیڈ، سول ڈیفنس، پی آئی اے اور ریسکیو کے عملے نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے گلگت ائیر پورٹ میں مشقیں منعقد ہوئیں، جس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی "ہلال احمر" محکمہ صحت "فائر برگیڈ" سول ڈیفنس، پی آئی اے اور ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز اور طبی عملے نے شرکت کی۔ اس موقع پر حادثات کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مشقیں کی گئیں۔ اس موقع پر سول ایوی ایشن اتھارٹی گلگت ائیر پورٹ کے منیجر آفتاب علی خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی پورے پاکستان کے ائیر پورٹس میں ہر دو سال بعد فل سکیل ایمرجنسی فائر ریسکیو ایکسر سائز کرتی ہے۔ اس ایکسر سائز سے آپریشنل تیاری میں مدد ملتی ہے۔ ان مشقوں میں مختلف اداروں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنی تیاری کو چیک کیا، خدا نہ کرے کسی بھی وقت کوئی بھی حادثہ ائیر پورٹ یا باہر رونما ہونے کی صورت میں مشترکہ طور پر فوری طور پر ایکشن لیا جا سکتا ہے اور تمام اداروں کی کارکردگی اطمینان بخش رہی۔ انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا عملہ حادثات کے دوران امداد کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اور ڈی جی کا بھی حکم ہے کہ کسی بھی صورتحال کے دوران امداد فراہم کرنا ہے۔ چاہے ائیر پورٹ ہو یا باہر کوئی حادثہ رونما ہو جائے تو سول ایوی ایشن اتھارٹی فوری طور پر رسپانڈ کرنے کے لئے تیار ہے۔


خبر کا کوڈ: 756037

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/756037/گلگت-ایئرپورٹ-پر-ہنگامی-صورتحال-سے-نمٹنے-کی-مشقیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org