QR CodeQR Code

پہلی بار کسی بھی قسم کی مداخلت کے بغیر شفاف ضمنی انتخابات ہوئے، عمران خان

15 Oct 2018 23:22

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی کارکردگی سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ کسی بھی قسم کی مداخلت کے بغیر مکمل شفاف ضمنی انتخاب ہوئے، جس میں حکومت نے کسی بھی قسم کی مداخلت نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی کارکردگی سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔ شرکاء نے اتفاق کیا کہ پاک فوج سمیت دیگر اداروں نے غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخاب کو یقینی بنایا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے لئے یکساں مواقع موجود تھے، الیکشن میں وفاقی یا صوبائی حکومتوں نے کوئی مداخلت نہیں کی اور پہلی بار کسی بھی قسم کی مداخلت کے بغیر مکمل شفاف ضمنی انتخاب کا انعقاد ہوا۔
 


خبر کا کوڈ: 756047

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/756047/پہلی-بار-کسی-بھی-قسم-کی-مداخلت-کے-بغیر-شفاف-ضمنی-انتخابات-ہوئے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org