0
Monday 15 Oct 2018 23:29

پی آئی اے کی آڈٹ رپورٹ، تباہی کی وجوہات سامنے آگئیں

پی آئی اے کی آڈٹ رپورٹ، تباہی کی وجوہات سامنے آگئیں
اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کو گزشتہ 9 سال کے دوران 7 ارب روپے سے زائد نقصان ہوا۔ اس بات کا انکشاف پی آئی اے کی آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا جبکہ ادارے کی تباہی کے محرکات بھی منظرعام پر آگئے ہیں۔ رپورٹ میں 2008ء سے 2017ء تک پی آئی اے کے کرپٹ اور نااہل افسروں کی کارکردگی کے بارے میں بھی ہوشربا انکشافات کئے گئے ہیں۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق ڈیلی ویجزز کی بھرتی پر 2409 ملین اور پائلٹس کی زائد ادائیگیوں پر 1437 ملین روپے خرچ کئے گئے ہیں جبکہ 457 جعلی ڈگریوں والے افسر اور ملازمین کی بھرتیوں سے کروڑوں روپے کا نقصان بھی ہوا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 4922 کنٹریکٹ ملازمین کو خلاف قانون ریگولر کرنے پر بھی پی آئی اے کو 101 ملین روپے کا بوجھ اٹھانا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق ادارے کو ٹرینی افسروں کی بھرتی پر 901 ملین اور سیاسی اثر و رسوخ سے بیرون ملک اسٹیشنز پر تعینات ملازمین سے 983 ملین کا نقصان ہوا۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے ملازمین کو سستی گاڑیاں دینے کی مد میں 71 ملین، حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر تعینات لیگل کنسلٹنٹ کی تقرری سے 31 ملین اور غیرقانونی سبسڈی دینے پر 38 ملین کا خسارہ ہوا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق 1040 ملین روپے کی دوا میڈیکل اسٹوروں سے خریدی گئی مگر ان کا بل پی آئی اے کو ادا کرنا پڑا۔
خبر کا کوڈ : 756051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش