0
Monday 15 Oct 2018 23:38

سندھ کابینہ میں توسیع، 4 مزید وزراء شامل

سندھ کابینہ میں توسیع، 4 مزید وزراء شامل
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے 4 مزید وزراء شامل کئے ہیں، اب کابینہ کے اراکین کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ دو صوبائی مشیر ان کے علاوہ ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاﺅس میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں نئے وزراء سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والے وزراء میں تیمور تالپور، سید اویس شاہ، مرتضیٰ بلوچ اور باری پتافی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ تیمور تالپور ایم این اے نواب یوسف تالپور کے بیٹے ہیں اور ضلع عمر کوٹ سے رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔ سید اویس شاہ سکھر سے، مرتضیٰ بلوچ ملیر سے اور عبدالباری پتافی گھوٹکی سے رکن سندھ اسمبلی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 19 اگست کو پہلے مرحلے میں اپنی کابینہ میں 8 وزراء شامل کئے تھے اور 5 ستمبر کو دوسرے مرحلے میں 4 وزراء شامل کئے اور گذشتہ روز تیسرے مرحلے میں 4 مزید وزراء شامل کئے گئے ہیں، جبکہ ابھی بھی 2 مزید وزراء لئے جا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 756054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش