0
Monday 15 Oct 2018 23:53

مزارات کے انتظامات سے متعلق محکمہ اوقاف کی کارکردگی مایوس کن ہے، شاہ عبدالحق قادری

مزارات کے انتظامات سے متعلق محکمہ اوقاف کی کارکردگی مایوس کن ہے، شاہ عبدالحق قادری
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبدالحق قادری نے چیف جسٹس پاکستان کا محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزارات کی آمدنی کے آڈٹ کے حکم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مزارات کے انتظامات اور زائرین کیلئے سہولیات سے متعلق محکمہ اوقاف کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے، کے الیکٹرک نے بل کی عدم ادائیگی کے سبب کراچی کے کئی مزارات کی بجلی کاٹ دی، گرمی کے موسم میں بجلی نہ ہونے پر زائرین میں شدید غصہ پایا جاتا ہے، کئی مرتبہ رابطے کے باوجود محکمہ اوقاف کے ذمہ داران نے مزارات کے بجلی کے بل ادا نہیں کئے، زائرین نے اپنی مدد آپ چندہ کرکے بجلی بحال کرائی۔ شاہ عبدالحق نے کہا کہ ہمارے علم میں یہ بات بھی آئی ہے کہ کراچی کے کچھ مزارات پر نذرانے بکس سے لاکھوں روپے کا چندہ محکمہ اوقاف کے ریکارڈ میں چند ہزار کا دکھایا جاتا ہے، زائرین کا چندہ کرپشن کی نذر تو نہیں ہو رہا ؟ مزارات سے متصل دکانوں اور چندے بکس کی آمدنی کا بھی آڈٹ کرایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مزارات اولیاء کی بڑی تعداد چاروں صوبوں میں موجود ہیں، ہر صوبے میں صوبائی حکومت کے ماتحت محکمہ اوقاف کے تحت کئی مزارات ہیں، کراچی میں 26 مزارات محکمہ اوقاف حکومت سندھ کے ماتحت ہیں، جن کی ذمہ داری مزارات کی دیکھ بال، صفائی ستھرائی، صاحب مزار کے افکار و خیالات سے عقیدت مندوں کو آگاہ کرنا، خلاف شریعت کاموں سے روکنے سمیت زائرین کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنا شامل ہے، مگر محکمہ اوقاف اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہے، سوائے چندہ بکس سے چندے کے حصول کے علاوہ کچھ نہیں، جماعت اہلسنّت کا مطالبہ ہے کہ حکومت محکمہ اوقاف کو پابند کرے کہ مزارات کے تمام واجبات یوٹیلیٹی بل بر وقت ادا کئے جائیں، مزار سے متصل مسجد میں صرف اولیاء کرام سے عقیدت رکھنے والوں کو ہی امام، خطیب و مؤذن رکھا جائے، مزارات سے حاصل ہونے والی آمدنی صاحب مزار کی تعلیمات کو عام کرنے پر صَرف کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 756057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش