1
Tuesday 16 Oct 2018 10:56

راولپنڈی، مولانا جلیل نقوی مرحوم کے فرزند سید حمزہ نقوی بیلنس پالیسی کے تحت بلا جواز گرفتار

راولپنڈی، مولانا جلیل نقوی مرحوم کے فرزند سید حمزہ نقوی بیلنس پالیسی کے تحت بلا جواز گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی کے نواسے اور مولانا جلیل نقوی مرحوم کے فرزند سید حمزہ نقوی کو ایف آئی اے حکام نے سوشل میڈیا پیجیز چلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ حکام نے الزام لگایا کہ مذکورہ گرفتاری کالعدم جماعت کی تشہیر اور غیر قانونی روابط کیلئے سوشل میڈیا اکاونٹ استعمال کرنے کے ضمن میں عمل میں لائی گئی ہے۔ اسی طرح ٹیکسلا سے بھی ایک شیعہ کارکن کو اس الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ کہ سید حمزہ نقوی کے دوستوں اور جاننے والے لوگوں کا موقف ہے کہ یہ گرفتاری بلاجواز اور سراسر جھوٹا الزام ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فیصل رضا عابدی کو توہین عدالت کا الزام لگا کر گرفتار کئے جانے پر شیعہ علماء اور عوام حکومت سے احتجاج کر رہے ہیں کہ یہ اقدامات مبنی بر ظلم ہیں، انکی روک تھام کی جائے اور گرفتار افراد کو فی الفور رہا کیا جائے۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی سمیت شیعہ رہنماء چہلم امام حسین علیہ السلام کی مجالس اور اجتماعات میں مسلسل احتجاجی آواز بلند کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرف دور کی طرح پرامن شیعہ تنظیموں کو کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ کیساتھ شمار کرکے محدود کرنیکی کوششیں کی جا رہی ہیں، مشرف کے دور حکومت میں دہشت گرد تنظیموں پر پابندیاں لگائی گئیں تھیں، لیکن شیعہ تنظیموں کو غیر منصفانہ بیلنس پالیسی کا نشانہ بناتے ہوئے کالعدم قرار دیا گیا تھا۔ 
خبر کا کوڈ : 756099
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش