QR CodeQR Code

اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلٰی بلوچستان کی ملاقات

16 Oct 2018 11:43

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ موجودہ حکومت بلوچستان میں عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور دیگر صوبوں کو مساوی مقام دلوانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی امن وامان اور ترقیاتی منصوبوں کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ موجودہ حکومت بلوچستان میں عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور دیگر صوبوں کو مساوی مقام دلوانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 756120

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/756120/اسلام-آباد-وزیراعظم-عمران-خان-سے-وزیراعل-ی-بلوچستان-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org