0
Tuesday 16 Oct 2018 14:48

پاک افغان بارڈر باب دوستی کو تین روز بعد کھول دیا گیا

پاک افغان بارڈر باب دوستی کو تین روز بعد کھول دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاک افغان بارڈر باب دوستی کو تین روز کی کشیدگی کے بعد آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ سکیورٹی حکام کی جانب سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق پاک افغان حکام کے مابین کامیاب مذاکرات کے بعد باب دوستی کو ہر طرح کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے اور پاک افغان بارڈر کا راستہ کھلتے ہی سرحد پار تمام تر تجارتی سرگرمیاں پھر سے بحال ہو گئی ہیں۔ چمن سکیورٹی حکام کے مطابق گزشتہ صبح پاکستانی حکام کی جانب سے پاک افغان بارڈر باب دوستی کھولنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن افغان حکام کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی تھی، تاہم منگل کو ہونے والے کامیاب مذاکرات کے بعد باب دوستی کو کھول دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق باب دوستی کا راستہ بحال ہونے کے بعد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ، نیٹو سپلائی، سمیت تجارتی ٹرک پاکستان اور افغانستان میں ایک بار پھر داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ گزشتہ تین دنوں سے پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان کشیدگی دیکھنے میں آئی تھی جس کے باعث باب دوستی کو ہر طرح کی تجارت اور آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ چمن سکیورٹی حکام کے مطابق گزشتہ دنوں افغان فورسز نے تنگہ درہ کے علاقے میں خار دار باڑ لگانے والی پاکستانی فورسز کی ٹیم پر پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی تھی، جس پر پاکستانی فورسز نے بھی بھر پور جوابی کارروائی کی تھی تاہم فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 756187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش