QR CodeQR Code

اللہ کے بعد عام پاکستانی کا تحفظ ہم کرینگے، شہریار آفریدی

16 Oct 2018 23:32

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ڈو مور کا مطالبہ نہ کیا جائے، اقوام عالم کو چاہیے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو عزت دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ہم نے محروم طبقات کو عزت دینی ہے، ان کیلئے کام کرنا ہے، اللہ کے بعد عام پاکستانی کا تحفظ ہم کریں گے، وزیراعظم بیورو کریسی یا غیر ملکی قیادت سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ میرے پاکستانیوں کو عزت دو۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کراچی کے علاقے لیاری میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد کے گھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو احساس دلائیں گے کہ جان اور مال کے تحفظ کی ذمہ داری ریاست کی ہے، تمام معاملات میں تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، وزیراعظم بیورو کریسی یا غیر ملکی قیادت سے ملتے ہیں، تو کہتے ہیں کہ میرے پاکستانیوں کو عزت دو۔ انہوں نے کہا کہ ریاست سے خیانت کرنے والا کسی بھی عہدے پر ہو، پکڑا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ بہت نہتے پاکستانیوں کا خون بہہ چکا، اب محروم طبقات کو گلے سے لگانے کا وقت ہے، کوئی اقتدار کے نشے میں یہ سوچ رکھتا ہے کہ وہ عوام کی تذلیل کرے، تو انکو ایسا نہیں کرنے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ڈو مور کا مطالبہ نہ کیا جائے، اقوام عالم کو چاہیے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو عزت دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 756272

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/756272/اللہ-کے-بعد-عام-پاکستانی-کا-تحفظ-ہم-کرینگے-شہریار-آفریدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org