QR CodeQR Code

سندھ حکومت کی بنگالی اور افغانی باشندوں کو شہریت دینے کی باضابطہ مخالفت

16 Oct 2018 23:55

صوبائی حکومت نے وزارت داخلہ کے ذریعے اپنے تحفظات اور اس ضمن میں تجاویز سے وفاقی حکومت کو آگاہ کرتے ہوئے سٹیزن شپ ایکٹ میں ترمیم کرنے کی سفارش بھی کر ڈالی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے افغانی اور بنگالیوں کو شہریت دینے کے اعلان کی سندھ حکومت نے باضابطہ مخالفت کر دی۔ سندھ حکومت نے وزارت داخلہ کے ذریعے اپنے تحفظات اور اس ضمن میں تجاویز سے وفاقی حکومت کو آگاہ کرتے ہوئے سٹیزن شپ ایکٹ میں ترمیم کرنے کی سفارش بھی کر ڈالی۔ وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ ماہ گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران اعلان کیا تھا کہ ان کی حکومت بنگالیوں اور افغانیوں کو پاکستانی شہریت دے گی اور انہیں  پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بھی جاری کرے گی۔ وزیراعظم کے اس اعلان پر جائزے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کے سیکریٹری داخلہ کے ساتھ اجلاس کا بھی انعقاد کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 756275

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/756275/سندھ-حکومت-کی-بنگالی-اور-افغانی-باشندوں-کو-شہریت-دینے-باضابطہ-مخالفت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org