QR CodeQR Code

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کا قضیہ، کشمیری طلاب کی معطلی منسوخ

17 Oct 2018 11:36

رجسٹرار عبدالحامد کا کہنا ہے کہ طالب علموں کے خلاف کوئی شوہد نہیں ملے ہیں، جس کے بعد فیصلہ واپس لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے دو کشمیری طالب علموں کی معطلی کے احکامات منسوخ کردئے ہیں۔ یہ فیصلہ یونیورسٹی کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کی اُس رپورٹ کے بعد لیا گیا جس میں کمیٹی نے ایسے کوئی شوہد نہیں پائے کہ یونیورسٹی میں آزادی کے نعرے لگائے گئے تھے، تاہم ابھی تک پولیس کی جانب سے طلباء پر غداری کا الزام واپس نہیں لیا گیا ہے۔ دو طالبعلموں وسیم ایوب ملک (پی ایچ ڈی بیو کمسٹری) اور عبدالحسیب میر (پی ایچ ڈی ہسٹری) کے خلاف معطلی کا فیصلہ واپس لیا گیا ہے۔ رجسٹرار عبدالحامد کا کہنا ہے کہ طالب علموں کے خلاف کوئی شوہد نہیں ملے ہیں، جس کے بعد فیصلہ واپس لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جہاں طلباء جمع ہوئے تھے وہاں کی سی سی ٹی وی فوٹیج دستیاب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیروں کا رخ کینڈی ہال  کے داخلے کی طرف ہے، جو پورے صحن کا احاطہ نہیں کرتے ہیں۔ ایس ایس پی علی گڑھ اجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے کہا ہے کہ آیس آئی ٹی نے تحقیقات سے قبل گواہوں اور ثبوتوں کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک انہیں یونیورسٹی کی جانب سے تحقیقاتی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے اور جیسے ہی وہ  ملتی ہے تو اُسے ایس آئی ٹی کے حوالے کیا جائے گا۔ اس سے قبل منگل کو یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طلاب نے  غداری کے الزامات کے خلاف خاموش دھرنا دیا۔


خبر کا کوڈ: 756308

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/756308/علیگڑھ-مسلم-یونیورسٹی-کا-قضیہ-کشمیری-طلاب-کی-معطلی-منسوخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org