0
Wednesday 17 Oct 2018 17:06

پی ٹی آئی حکومت کے ہر وزیر کے بیان میں تضاد ہوتا ہے، نفیسہ شاہ

پی ٹی آئی حکومت کے ہر وزیر کے بیان میں تضاد ہوتا ہے، نفیسہ شاہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے ہر وزیر کے بیان میں تضاد ہوتا ہے، حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کیا ہے۔ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ حکومتی پالیسی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں اربوں کا نقصان ہوا، پی ٹی آئی کو حکومت میں آتے ہی آئی ایم ایف جانا چاہیئے تھا، سی این جی، گیس اور بجلی ہر چیز مہنگی کردی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت بہت بڑا خسارہ چھوڑ کر گئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے حوالے سے پوچھے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ شہباز شریف کو ایک کھولی میں رکھا گیا ہے، پیپلز پارٹی شہباز شریف کی اخلاقی حمایت کرتی ہے۔ نفیسہ شاہ نے پی ٹی آئی حکومت کے رویئے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 50 دن میں 60 یوٹرن لئے ہیں، دیکھتے ہیں کون بدنام ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 756402
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش