QR CodeQR Code

درگاہ قدم گاہ مولا علیؑ حیدر آباد کے سجادہ نشین لاہور پہنچ گئے، دینی رہنماؤں سے ملاقاتیں

17 Oct 2018 18:52

سجادہ نیشن علی حیدر سید جانی شاہ نے پیر ایس اے جعفری کے جذبہ عشق رسول(ص) کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نعلین پاک کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری رکھیں۔


اسلام ٹائمز۔ درگاہ قدم گاہ مولا علیؑ حیدر آباد کے سجادہ نشین علی حیدر سید جانی شاہ لاہور پہنچ گئے۔ جمعیت علمائے پاکستان (نیازی) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد حسین چشتی نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نعلین پاک کی بازیابی کیلئے تحریک چلانے والے پیر ایس اے جعفری سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی جس پر انہیں پیر ایس اے جعفری سے ملوایا گیا۔ اس موقع پر علی حیدر سید جانی شاہ نے پیر ایس اے جعفری کے جذبہ عشق رسول(ص) کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نعلین پاک کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نعلین پاک کی بازیابی کیلئے جے آئی ٹی کا قیام خوش آئند ہے، توقع ہے کہ جے آئی ٹی جلد ہی ملزمان کا تعین کر لے گی اور نعلین پاک کی بازیابی یقینی ہو جائے گی۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور امن و امان کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 756413

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/756413/درگاہ-قدم-گاہ-مولا-علی-حیدر-ا-باد-کے-سجادہ-نشین-لاہور-پہنچ-گئے-دینی-رہنماؤں-سے-ملاقاتیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org