0
Wednesday 17 Oct 2018 22:52

مغوی ایرانی گارڈز کی تلاش کیلئے پاکستانی ادارے متحرک ہیں، وزیر خارجہ

مغوی ایرانی گارڈز کی تلاش کیلئے پاکستانی ادارے متحرک ہیں، وزیر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستانی قانون نافذ کرنے والے ادارے ایرانی گارڈز کی تلاش  کیلئے متحرک ہیں اور پاک ایران ڈی جی ایم اووز کے مابین ہاٹ لائن رابطہ موجود ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ایرانی ہم منصب جواد ظریف نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، ایرانی وزیر خارجہ نے پاک ایران سرحد کے قریب 12 ایرانی سکیورٹی گارڈز کی گمشدگی کا معاملہ اٹھایا، جبکہ گارڈز کے اغواء کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قانون نافذ کرنے والے ادارے مغوی ایرانی گارڈز کی تلاش کے لئے متحرک ہیں اور میر جاوہ سے ملحقہ سرحدی علاقے میں فضائی نگرانی اور مزید اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں، جبکہ پاک ایران ڈی جی ایم اووز کے مابین ہاٹ لائن رابطہ موجود ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز بین الاقوامی خبر ایجنسی رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان سے متصل ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقے میر جاوہ میں تعینات 14 سکیورٹی اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا ہے اور یرغمال بنائے گئے اہلکاروں میں سے 5 کا تعلق بارڈر فورس جبکہ 2 کا پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس ونگ سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 756447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش