0
Wednesday 17 Oct 2018 23:41

خواجہ آصف نے امریکی اخبار کے انکشاف کو رد کردیا

خواجہ آصف نے امریکی اخبار کے انکشاف کو رد کردیا
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نوید ملک کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں، شادی بیاہ پر ملاقات ہوجاتی ہے، شریف برادران کے ساتھ بھی نوید ملک کے معاشرتی روابط ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ نیپرا کے ٹیرف میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا، امریکی اخبار  کے انکشاف پر  خواجہ آصف نے کہا کہ دو ہزار سوالہ میں ابراج گروپ نے رابطہ کیا کہ شنگھائی الیکٹرک کے ساتھ ڈیل چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے سامنے اجلاس ہوئے لیکن انہوں نے اس ڈیل کیلئے کوئی دباﺅ نہیں ڈالا اور نہ ہی شہبازشریف نے مجھے اس حوالے سے کبھی کچھ کہا تھا۔

سابق وزیر پانی و بجلی نے کہا کہ نوید ملک نے بھی میرے ساتھ ڈیل کے حوالے سے کبھی کوئی بات نہیں کی، میرا نوید ملک کے ساتھ کوئی باقاعدہ رابطہ نہیں، صرف شادی بیاہ کے موقع پر ملاقات ہو جاتی ہے، شریف برادران کے ساتھ بھی نوید ملک کے معاشرتی روابط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بات کی گئی ہے وہ ہوئی ہی نہیں کیونکہ کے الیکٹرک بکا ہی نہیں تھا اس لئے کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
 
خبر کا کوڈ : 756455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش