0
Wednesday 17 Oct 2018 23:42

دہری شہریت پر (ن) لیگ کے 2 سینیٹر نااہل قرار

دہری شہریت پر (ن) لیگ کے 2 سینیٹر نااہل قرار
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس میں (ن) لیگ کے 2 سینیٹرز کو نا اہل قرار دیدیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی بنچ نے ارکان پارلیمنٹ کی دہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت کی، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرز سعدیہ عباسی اور ہارون اختر کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خالی نشستوں پر الیکشن کرانے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سعدیہ عباسی اور ہارون اختر چاہیں تو دہری شہریت چھوڑ کر دوبارہ سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں، عدالت کے سامنے کئی ارکان نے دہری شہریت کا حصول تسلیم کیا ہے جب کہ شہریت تسلیم کرنے کے بعد متعلقہ ممالک سے تصدیق کی ضرورت نہیں۔ عدالت نے سینیٹر نزہت صادق کے شہریت چھوڑنے کے سرٹیفکیٹ کی تصدیق کرانے کا بھی حکم دیا، اس کے علاوہ عدالت نے کہا کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کے دستاویزات کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی لہذا تصدیقی رپورٹ آنے پر مزید سماعت ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 756456
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش