1
0
Wednesday 17 Oct 2018 23:42

کراچی, شادی ہال میں تقریبات رات 12 بجے ختم کرنیکا فیصلہ, مالکان متفق

کراچی, شادی ہال میں تقریبات رات 12 بجے ختم کرنیکا فیصلہ, مالکان متفق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے شادی ہال مالکان کی کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ سے ملاقات، شادی کی تقریبات کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کے بارے میں اہم فیصلے کیے گئے، کراچی میں شادی ہال میں تقریبات ہر صورت رات 12 بجے ختم کر دی جائیں گی، شادی ہال مالکان فیصلے سے متفق، شادی ہالز میں جاری تقریبات کے دوران لائٹس رات ساڑھے 11 بجے بند اور تقریبات ختم کرنے کے اعلانات شروع کئے جائیں گے، آتشبازی، پٹاخوں، فائر کریکرز یا ہوائی فائرنگ کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا، پولیس اور شادی لان مالکان کا مشترکہ فیصلہ، آتش بازی پٹاخے یا ہوائی فائرنگ کی ذمہ داری دولہا یا ان کے والدین پر ہوگی، دولہا یا ان کے رشتہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر شادی لان کے ضروری حصوں کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹر کیا جائے گا، کیمرے لگانے کا کام فوری طور پر شروع کرنے کا حکم دیا۔

اجلاس میں شادی ہالز میں تقریبات کے دوران اطراف میں ٹریفک جام کے معاملات کا جائزہ لینے یلئے ایس ایس پی ٹریفک کی سربراہی میں کمیٹیاں بنانے کا اعلان کیا گیا، ہر ضلع کی کمیٹی میں ایس ایس پی ٹریفک کے علاوہ ایس ایچ او، ایس او ٹریفک اور شادی ہال مالکان کے نمائندے شامل کیے جائیں گے، کمیٹی شادی ہالز کے اطراف مہمانوں کی گاڑیوں کی پارکنگ کے معاملات کا جائزہ لے گی، جس شادی لان کے پاس مہمانوں کیلئے پارکنگ کی سہولت نہیں ہوگی، اسے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، سیکورٹی اور سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر شادی لان مالکان کو تین افراد کو ملازم رکھنے کا مشترکہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 756457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

sami uddin ansari
Pakistan
اچھی خبر ہے معلومات میں اضافہ ہوا
ہماری پیشکش