0
Wednesday 17 Oct 2018 23:47

کراچی پولیس کے 3 زونز میں اعلیٰ عہدوں پر 35 اسامیاں خالی

کراچی پولیس کے 3 زونز میں اعلیٰ عہدوں پر 35 اسامیاں خالی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس کے 3 زونز میں اعلیٰ عہدوں پر 35 آسامیاں خالی ہیں، کراچی پولیس کے آپریشن اور تفتیشی شعبوں میں بیشتر عہدوں پر تعیناتیاں نہیں ہو سکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کی کارکردگی بہتر نہ ہونے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔ کراچی پولیس کے 3 زون میں اعلیٰ عہدوں پر 35 آسامیاں خالی ہیں، جبکہ کراچی پولیس کے آپریشن اور تفتیشی شعبوں میں بیشتر عہدوں پر تعیناتیاں نہیں ہو سکی ہیں۔ ایس ایس پی ضلع جنوبی کا عہدہ خالی ہے اور عارضی چارج ایس ایس پی سٹی کے پاس ہے۔ کئی ماہ سے ایس پی کلفٹن کے عہدے پر کوئی تعینات نہیں ہے۔ ایس پی کلفٹن کی ذمہ داریاں ایس پی صدر عبداللہ احمد دیکھ رہے ہیں۔ ایس پی شہلا قریشی کے بعد کسی کو ایس پی سٹی تعینات نہیں کیا گیا۔ ایس پی سٹی کا عارضی چارج ایس پی لیاری افتخار لودھی کے پاس ہے۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ ویسٹ میں تینوں سب ڈویژنز میں کوئی افسر تعینات نہیں ہے۔ ایس پی اورنگی، بلدیہ اور سائٹ ایریا کا اضافی چارج ڈاکٹر رضوان کے پاس ہے۔

ضلع سینٹرل میں بھی ایس پی گلبرگ کا عہدہ خالی ہے۔ ایس پی جان محمد برہمانی کے جانے کے بعد کسی کو تعینات نہیں کیا گیا۔ ایس پی نیو کراچی کے عہدے پر بھی کسی افسر کو تعینات نہیں کیا گیا۔ ایس پی نیو کراچی کا عارضی چارج ایس پی لیاقت آباد شبیر بلوچ کے پاس ہے۔ ایس ایس پی جہانزیب نذیر کی خدمات گزشتہ روز وفاق کے سپرد کی جا چکی ہیں۔ جہانزیب نذیر ایس ایس پی ایسٹ تعینات تھے۔ ڈسٹرکٹ کورنگی میں ایس پی شاہ فیصل کا عہدہ خالی ہے۔ ایس پی شاہ فیصل کی ذمہ داریاں ایس پی لانڈھی شعبان خان دیکھ رہے ہیں۔ ایس پی سہراب گوٹھ کا عارضی چارج ایس پی گڈاپ اعظم جمالی کے پاس ہے۔ ایس پی انوسٹی گیشن ایسٹ ٹو کا چارج بھی ایس پی گڈاپ اعظم جمالی کے پاس، جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ 3 کا عارضی چارج ایس پی ملیر عبد اللہ میمن کے پاس ہے۔
خبر کا کوڈ : 756459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش