QR CodeQR Code

گورنر سندھ کا 50 گاڑیوں کے ساتھ تھر کا دورہ، عوام کے حیرت کے مارے منہ کھلے رہ گئے

18 Oct 2018 00:27

قحط زدہ تھر میں حکمران تحریک انصاف کے گورنر اور وفاقی وزیر صحت کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو دیکھ کر تھری عوام حیرت زدہ رہ گئے۔ موجودہ حکومت کے وزراء کے قافلے نے ماضی کے تمام قافلوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ گورنر کی آمد سے قبل اسلام کوٹ شہر کو انتظامیہ نے بند کروا دیا


اسلام ٹائمز۔ تبدیلی کے دعوے دھرے رہ گئے، پروٹوکول نہ لینے کا دعویٰ کرنے والے گورنر سندھ 50 گاڑیوں کا قافلہ لے کر تھر پہنچے، عوام کے حیرت کے مارے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے۔ مائی بختاور ائیرپورٹ پر آمد کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر صحت عامر کیانی، وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا اور حلیم عادل شیخ 50 سے زائد بڑی اور لگژری گاڑیوں کے قافلے میں تھر کول ایریا پہنچے۔ قحط زدہ تھر میں حکمران تحریک انصاف کے گورنر اور وفاقی وزیر صحت کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو دیکھ کر تھری عوام حیرت زدہ رہ گئے۔

موجودہ حکومت کے وزراء کے قافلے نے ماضی کے تمام قافلوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ گورنر کی آمد سے قبل اسلام کوٹ شہر کو انتظامیہ نے بند کروا دیا، پولیس اہلکاروں نے خود ہی دکانیں بند کرائیں۔ دوسری جانب سول اسپتال مٹھی کے فرش کو فائر بریگیڈ کی گاڑی سے دھویا گیا، مریضوں کے ورثاء کے بیٹھنے کے لئے بینچ لگا دیئے گئے جبکہ شہر اور ملحقہ علاقوں میں صفائی ستھرائی کی گئی۔ دوسری طرف گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ میرے قافلے میں اینگرو کی گاڑیاں تھیں جبکہ ہم نے اسلام کوٹ شہر کو بند کرنے کا بالکل بھی نہیں کہا تھا۔


خبر کا کوڈ: 756462

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/756462/گورنر-سندھ-کا-50-گاڑیوں-کے-ساتھ-تھر-دورہ-عوام-حیرت-مارے-منہ-کھلے-رہ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org