0
Thursday 18 Oct 2018 19:12

حکومت کا عوام کو ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے بڑا فیصلہ

حکومت کا عوام کو ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے بڑا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ عوامی شکایات سننے کیلئے بیک وقت ہیلپ لائن، کال سنٹر اور ویب سائٹ کی تیاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ حکومتی اقدامات کا مقصد جنوبی پنجاب سمیت دور دراز کے علاقوں سے شہریوں کو شکایت کیلئے لاہور کے چکر لگانے کی بجائے ان کے مسائل کے گھر کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق دُور دراز سے آنیوالے شہریوں کو ہر ممکنہ سرکاری سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے سرکاری ادارے سرگرم ہوگئے ہیں۔ صوبہ میں ایک ہیلپ لائن، کال سنٹر اور ویب سائٹ بنانے سے پنجاب بھر کے عوام اپنی شکایات اور مسائل آن لائن حکومتی اداروں کو درج کروا سکیں گے۔

شہری اپنے کمپیوٹرز، موبائل فون سے بھی ڈیجیٹل شکایات درج کروا سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق شکایت کنندہ کو شکایت کا نمبر فراہم کیا جائے گا۔ شہریوں کو دفاتر کے چکر سے بچا کر آن لائن ہی ان کی شکایات کی بابت ہونیوالی پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سمیت دیگر حکومتی ذمہ داران نے ابتدائی خدوخال تیار کر لئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی سطح پر ہیلپ لائن، کال سنٹر اور ویب سائٹ کا بیک وقت افتتاح جلد متوقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 756515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش