0
Thursday 18 Oct 2018 13:02

پاک افواج کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، صدر مملکت

پاک افواج کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، صدر مملکت
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رسالپور میں پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ صدر عارف علوی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ صدر عارف علوی کی آمد پر سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مجاہد انور خان نے ان کا استقبال کیا۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ تقریب میں شرکت باعث فخر ہے، تربیت کسی بھی کیڈٹ کی زندگی کا اہم حصہ ہے۔ صدر نے کہا کہ کامیاب ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دیتا ہوں۔ یاد رکھیں قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے آپ پر ذمہ داری ہے، آپ قائد کی فکر کے مطابق معیاری پاک فضائیہ کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک افواج کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستان کی طرف کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ارض پاکستان کی حفاظت پر معمور مسلح افواج کے بیٹے ہر وقت تیار ہیں۔ پاکستان امن کا خواہش مند ہے اور ہمسایوں سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ حکومت مسلح افواج کی ضروریات پورا کرنے کیلئے کوشاں ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ نے کلیدی کردار ادا کیا۔ قوم اور افواج کی کوششوں سے دہشت گردوں کو شکست دے چکے ہیں۔ پریڈ میں 140 جی ڈی پائلٹ، 86 انجینئرنگ کیڈٹ، 96 ایئر ڈیفنس اور 21 ایڈمن کورس کے کیڈٹ شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 756534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش