QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی کے سابق وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری جاری

18 Oct 2018 13:45

نیب کے مطابق جام خان شورو پر لوکل گورنمنٹ میں کرپشن کے الزام ہیں۔ دوسری جانب جام خان شورو نے حفاظتی ضمانت کیلئے سندھ ہائی کورٹسے رجوع کرلیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نیب نے پیپلز پارٹی کے سابق وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے سندھ کے سابق وزیر بلدیات جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، جس کے بعد نیب کی ٹیم جام خان شورو کی گرفتار کیلئے روانہ کر دی گئی ہے۔ ترجمان نیب کے مطابق جام خان شورو پر لوکل گورنمنٹ میں کرپشن کے الزام ہیں۔ دوسری جانب  جام خان شورو نے حفاظتی ضمانت کیلئے سندھ ہائی کورٹسے رجوع کرلیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران جام خان شورو نے کہا کہ میں کہیں روپوش نہیں ہوا، میرا دامن صاف ہے، میں نے کوئی کرپشن نہیں کی، قانونی چارہ جوئی کیلئے اپنے وکلاء سے مشاورت کر رہا ہوں۔


خبر کا کوڈ: 756550

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/756550/پیپلز-پارٹی-کے-سابق-وزیر-بلدیات-سندھ-جام-خان-شورو-وارنٹ-گرفتاری-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org