0
Thursday 18 Oct 2018 21:42

فوجی عدالتوں سے پھانسی و عمر قید کی سزا پانے والے 74 افراد رہا

فوجی عدالتوں سے پھانسی و عمر قید کی سزا پانے والے 74 افراد رہا
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 74 مجرموں کو رہا کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت اور عمر قید پانے والے 74 ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر رہا کیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ میں فوجی عدالتوں سے سزائے موت اور عمرقید کی سزا پانے والے 74 ملزمان کی درخواستوں پر کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس قلندر علی خان نے کی۔ عدالت نے کمزور شواہد کی بناء پہ جرم ثابت نہ ہونے پر 74 ملزمان کی اپیلیں منظور کرکے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ فوجی عدالتوں نے ان ملزمان کو دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے پر سزائیں سنائی تھیں۔ ہائی کورٹ سے رہائی کے احکامات جاری ہونے کے بعد گرفتار مجرموں کو رہا کر دیا  گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 756629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش