QR CodeQR Code

فاٹا کے انضمام کیجانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں، فواد چوہدری

18 Oct 2018 22:13

پریس بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فاٹا کا کچھ علاقہ پہلے وفاقی حکومت کے تحت تھا اور کچھ صوبائی حکومت کے، اب پورا علاقہ خیبر پختونخوا کا ہے اور اسکا کنٹرول چیف منسٹر سیکریٹریٹ کے تحت ہوگا، فاٹا سیکریٹریٹ ختم ہو جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ وفاقی حکومت فاٹا کے انضمام کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ فاٹا میں بنیادی ادارے نہیں ہیں جن کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔ کراچی کی ترقی کیلئے قائم ٹاسک فورس کی سربراہی گورنر سندھ کریں گے، فاٹا کا کنٹرول چیف منسٹر سیکریٹریٹ کے تحت ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے حوالے سے پریس بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ فاٹا کا انتظامی ڈھانچہ طے کیا جا رہا ہے اور کابینہ کے اجلاس میں فاٹا ریفامز کا جائزہ لیا گیا، کابینہ کو فاٹا ٹاسک فورس نے بریفنگ دی۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت فاٹا کو 3 فیصد حصہ دیا جائے گا۔ این ایف سی کے تحت صوبے اپنا حصہ کم کرکے فاٹا کو دیں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فاٹا کا کچھ علاقہ پہلے وفاقی حکومت کے تحت تھا اور کچھ صوبائی حکومت کے، اب پورا علاقہ خیبر پختونخوا کا ہے اور اس کا کنٹرول چیف منسٹر سیکریٹریٹ کے تحت ہوگا، فاٹا سیکریٹریٹ ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا میں لیویز اور خاصہ دار ہیں، لیکن وہاں عدالتیں اور پولیس نہیں ہے، عدالتی نظام کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے بات کی جاچکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 756632

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/756632/فاٹا-کے-انضمام-کیجانب-تیزی-سے-بڑھ-رہے-ہیں-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org