0
Thursday 18 Oct 2018 22:55

شہباز شریف کے وعدہ معاف گواہ بننے کی پارلیمانی تحقیقات ہونی چاہئیں، نبیل گبول

شہباز شریف کے وعدہ معاف گواہ بننے کی پارلیمانی تحقیقات ہونی چاہئیں، نبیل گبول
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو جیل میں ڈالنے کے پیچھے رانا مشہود کا بیان ہے، (ن) لیگ سے ہماری یکسوئی پہلے سے تھی، ماضی میں کچھ غلط فہمیاں بھی ہوئیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ شہباز شریف کے وعدہ معاف گواہ بننے کی پارلیمانی تحقیقات ہونی چاہئیں، ہم نے یہ نہیں کہا کہ ہم پر ہاتھ مت ڈالیں، قانون کے مطابق کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے گرفتار کرتے ہیں پھر تحقیقات شروع کرتے ہیں، یہ غلط ہے، کرپشن پر لوگ تو گرفتار ہوتے ہیں، لیکن ریکوری نہیں ہوتی، پاکستان میں کرپشن ہوئی ہے، اس میں کوئی شک نہیں ہے۔

نبیل گبول نے کہا کہ چیئرمین نیب سے ملاقات نہیں کی جانی چاہئے، احتساب اور گرفتاریاں بلاتفریق ہونی چاہئیں، تحریک انصاف کے لوگوں کو کیوں نہیں پکڑا جا رہا ہے۔ نبیل گبول نے کہا کہ آج تاریخ کی مضبوط ترین اپوزیشن ہے، پاکستان میں اس وقت بہت سے بحران ہیں، اپوزیشن کو ایک ہونا چاہئے، اپوزیشن جب بھی چاہے حکومت کو گرا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو وزیراعظم بنانے والے 4 سیٹوں والے ان سے ناراض ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم کے اتحادی آج ان سے ناراض ہیں اور ہم سے ملے بھی ہیں، وزیراعظم سے کون ناراض ہے، یہ ابھی نہیں بتانا چاہتا۔
خبر کا کوڈ : 756635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش