QR CodeQR Code

کراچی کو ایک کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل

18 Oct 2018 23:00

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی موٹریں ٹرپ کرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور پانی کا بیک پریشر پائپ لائن پھٹنے کا سبب بنا۔


اسلام ٹائمز۔ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کو ایک کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ماہ میں تیسری بار ایسا ہوا ہے کہ پائپ لائن پھٹنے سے دو کروڑ سے زائد آبادی والے شہر کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی موٹریں ٹرپ کرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور پانی کا بیک پریشر پائپ لائن پھٹنے کا سبب بنا۔ 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کو ایک کروڑ 80 ہزار گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہوئی ہے اور مرمت تک شہر کے متعدد علاقوں میں پانی کا بحران رہے گا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کراچی واٹر بورڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ چکا ہے اور پائپ لائن کی مرمت کا عمل جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 756637

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/756637/کراچی-کو-ایک-کروڑ-گیلن-سے-زائد-پانی-کی-فراہمی-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org