0
Thursday 18 Oct 2018 23:49

پاکستان منی لانڈرنگ و دہشتگردی کیخلاف سخت قانون بنائیگا، اسد عمر

پاکستان منی لانڈرنگ و دہشتگردی کیخلاف سخت قانون بنائیگا، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے لئے مقرر کردہ عالمی معیار پر عمل درآمد کے لئے پُرعزم ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر سے ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی ایشیا پیسفک گروپ کے ایگزیکٹو سیکریٹری گورڈن ہک نے کی۔ وفد نے وزیر خزانہ کو دورہ پاکستان کے مقاصد اور اپنے قیام کے دوران مختلف اسٹیک ہولڈرز سے ہونے والی ملاقاتوں کے احوال سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ  پاکستان منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے لئے مقرر کردہ عالمی معیار پر عمل درآمد کے لئے پُرعزم ہے، اس حوالے سے ایشیا پیسفک گروپ اور ایف اے ٹی ایف کے ساتھ مل کر جدوجہد کرنے کا عزم رکھتے ہیں، پاکستان انسداد منی لانڈرنگ و دہشت گردی کے قوانین کو مزید مضبوط بنائے گا۔
خبر کا کوڈ : 756642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش