QR CodeQR Code

شاہ محمود قریشی آج عراقی سفیر سے ملاقات اور ویزہ ایشو پر بات کرینگے

19 Oct 2018 01:08

اپنے بیان میں وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اپنے شہریوں کو ہر ممکن سہولت مہیا کریگی، معاملے سے آگاہ ہیں، جلد حل کر لینگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عراق میں پاکستانی زائرین کو درپیش ویزا مسائل پر نوٹس لے لیا۔ وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج عراقی سفیر سے دفتر خارجہ میں ملاقات کرینگے اور پاکستانی زائرین کو ویزے ایشو پر درپیش مسائل پر بات چیت کریں گے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اپنے شہریوں کو ہر ممکن سہولت مہیا کرے گی، معاملے سے آگاہ ہیں، جلد حل کر لیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 756651

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/756651/شاہ-محمود-قریشی-ا-ج-عراقی-سفیر-سے-ملاقات-اور-ویزہ-ایشو-پر-بات-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org