0
Friday 19 Oct 2018 07:43

مسعود خان کی وفاقی وزیر برائے امور کشمیر سے ملاقات

مسعود خان کی وفاقی وزیر برائے امور کشمیر سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور سے جمعرات کو ملاقات کی۔ ملاقات میں خطہ کی مجموعی صورتحال، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت آزادکشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے اس کے باوجود غیور کشمیری پاکستان سے وابستگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے جنرل اسمبلی کے خطاب میں مسئلہ کشمیر پر دوٹوک اور واضح مؤقف سے لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب رہنے والوں کشمیریوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ صدر آزادکشمیر نے علی امین خان گنڈاپور کو وزارت امور کشمیر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 756664
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش