QR CodeQR Code

مہنگائی کے اصل ذمہ دار سابق حکمران ہیں، شوکت یوسفزئی

19 Oct 2018 12:33

خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قرضے لینا اچھا فعل نہیں لیکن قرضے لیکر انہیں غیر پرکشش منصوبوں پر لگانا ملک اور قوم کیساتھ زیادتی ہے، ملکی قرضے 31 ہزار ارب تک پہنچ چکے ہیں، پی آئی اے کا خسارہ 375 ارب ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے واضح کیا ہے کہ معاشی عدم استحکام اور مشکلات کے باوجود عوام سے کچھ نہیں چھپایا جائے گا۔ قرضے لینا اچھا فعل نہیں لیکن قرضے لیکر انہیں غیر پرکشش منصوبوں پر لگانا ملک اور قوم کے ساتھ زیادتی ہے۔ ملکی قرضے 31 ہزار ارب تک پہنچ چکے ہیں، پی آئی اے کا خسارہ 375 ارب ہے۔ ملک کی موجودہ صورتحال چند دنوں نہیں بلکہ سابق حکومتوں کی غفلت کا نتیجہ ہے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈالر نے 8 ہزار ڈالر قرضہ حاصل کیا اور اسٹیٹ بینک سے دھڑا دھڑ نوٹ چھپوائے، مہنگائی کے اصل ذمہ دار سابق حکمران ہیں تاہم مہنگائی پر ہمیں بھی افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پالیسیوں کے ثمرات آئندہ 6 ماہ میں سامنے آنا شروع ہو جائیں گے، ہر ادارہ 100 دنوں کے پلان پر کام کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہمارے منصوبوں خصوصاً 50 لاکھ گھروں کی تعمیر طنزیہ لیا جاتا ہے، ہم ان لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ یہ وہی لوگ تھے جو کہتے تھے کہ عمران خان کو سیاست نہیں آتی، لیکن آج عمران خان ملک کے وزیراعظم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کے منشور میں جو چیزیں تھی انہیں تحریک انصاف نے عملی شکل دی، سودی نظام کے خاتمے کا قانون تحریک انصاف سے منظور کرایا، ہماری حکومت نے 40 ہزار اساتذہ اور 8 ہزار ڈاکٹروں کو میرٹ پر بھرتی کیا


خبر کا کوڈ: 756673

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/756673/مہنگائی-کے-اصل-ذمہ-دار-سابق-حکمران-ہیں-شوکت-یوسفزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org