0
Friday 19 Oct 2018 12:40

بی آر ٹی بسوں پر ٹیکس معافی کیلئے وفاق سے رابطہ

بی آر ٹی بسوں پر ٹیکس معافی کیلئے وفاق سے رابطہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے بی آر ٹی کیلئے چین سے لائے جانے والے 220 بسوں پر ٹیکس کی ادائیگی معاف کرنے کیلئے وفاق سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی آر ٹی منصوبے کیلئے چین سے 220 بسوں کی خریداری کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ منصوبے کے تحت چین سے 220 بسوں کو پشاور لانے کیلئے انکم ٹیکس، جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں وفاقی حکومت کو 9 ارب روپے سے زائد کی ادائیگی کرنی ہوگی۔ اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے لائے جانے والی بسوں کو ٹیکسوں سے مستثنٰی قرار دیا جا چکا تھا، جبکہ منصوبے پر انٹرنیشنل معیار کے ساتھ کام تیزی کے ساتھ کمپنیوں نے جاری رکھا ہے۔ تینوں کمپنیوں کا شمار دنیا بھر کے اہم ترین کنسٹرکشن کمپنیوں میں سے ہوتا ہے سابق وفاقی حکومت نے ان ٹیکسوں کو معاف کرنے سے انکار کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ باہمی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس ضمن میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے تاکہ ان ٹیکسوں پر وفاقی حکومت کی جانب سے عائد کردہ ٹیکسز معاف کئے جاسکیں اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ٹیکسز معاف کئے جائین گے۔
خبر کا کوڈ : 756674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش