QR CodeQR Code

شاہ محمود قریشی کی عراقی سفیر سے ملاقات، پاکستانیوں کو درپیش ویزا مسائل پر تبادلہ خیال

19 Oct 2018 13:44

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے زائرین امام حسین علیہ اسلام کو ویزہ کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی ہے، عراقی سفیر نے یقین دلایا کہ ان کی طرف سے مکمل تعاون کیا جائے گا، اور ویزے کے شفاف اجرا کو یقینی بنایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عراق کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر علی یاسین محمد کریم سے اہم ملاقات کی ہے جس میں زائرین کو ویزہ نہ ملنے کی شکایات کا معاملہ اٹھایا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور عراقی سفیر کے درمیان دفتر خارجہ میں ملاقات ہوئی، اس ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے زائرین امام حسین علیہ اسلام کو ویزہ کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔ اس موقع پر عراقی سفیر نے وزیر خارجہ کو یقین دلایا کہ ان کی طرف سے مکمل تعاون کیا جائے گا، اور ویزے کے شفاف اجرا کو یقینی بنایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 756675

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/756675/شاہ-محمود-قریشی-کی-عراقی-سفیر-سے-ملاقات-پاکستانیوں-کو-درپیش-ویزا-مسائل-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org