0
Friday 19 Oct 2018 16:35

مانسہرہ میں ڈمپر اور کار میں کار میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

مانسہرہ میں ڈمپر اور کار میں کار میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ مانسہرہ میں ڈمپر اور کار میں کار میں تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر مانسہرہ کے علاقے منگن مچھی پول میں ڈمپر اور کار کے درمیان تصادم ہوگیا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق تمام جاں بحق ہونے والے افراد کار میں سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے شاہ عبداللہ تدریسی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 756691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش